منگلورو، 28 / فروری (ایس او نیوز) جیپّو بنٹس ایسو سی ایشن کی طرف سے منعقدہ 'رسہ کشی' مقابلہ (ٹگ آف وار) میں حصہ لینے کے بعد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جیتنے والی ٹیم میں شامل زمین جائداد کا کاروبار میں سرگرم کوشالاناتھا شیٹی (50 سال) کی موت واقع ہوگئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ مقابلہ ختم ہونے کے بعد کوشالاناتھا شیٹی کو سینے میں درد شروع ہوا اور وہ قئے کرنے لگا ۔ فوری طور پر اسے اسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ کوشالا ناتھا شیٹی رسہ کشی مقابلہ منعقد کرنے والی بنٹس ایسو سی ایشن کی انتظامیہ کا رکن تھا۔